منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

جو راستہ چنا ہے اس سے کسی طور پر پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں جیل بھی چلا جاؤں تو کسی نے ہمت نہیں ہارنی، نواز شریف نے اہم اعلان کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ اگر میں جیل بھی چلا جاؤں تو کسی نے ہمت نہیں ہارنی ، مل کر پورے پاکستان کو کور کریں گے، راولپنڈی میں مخالفین کو ہر بار کی طرح شکست دیں گے، عوامی رابطہ مہم رمضان کے مہینے میں بھی جاری رہے گی،میں نے جو راستہ چنا ہے اس سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

جمعرات کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت راولپنڈی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز کا اجلاس ہوا۔ نواز شریف نے ارکان کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر میں جیل بھی چلا جاؤں تو کسی نے ہمت نہیں ہارنی، ہم مل کر پورے پاکستان کو کور کریں گے، انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انداز میں مہم چلائی جائے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گراف گرا نہیں بلکہ مزید اوپر گیا ہے۔نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ آپ عوام میں جائیں اور پارٹی کے بیانیہ کو عام آدمی تک پہنچائیں، انشاء اللہ راولپنڈی میں مخالفین کو ہر بار کی طرح شکست دیں گے، عوامی رابطہ مہم رمضان کے مہینے میں بھی جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق جلسوں میں بھی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز الگ الگ نمائندگی کریں گے، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو پارٹی بیانیے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کی تحریک پر ڈٹ جانے کی ہدایت کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جو راستہ چنا ہے اس سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…