منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

”میرے دل میں خواجہ آصف کیلئے بالکل بھی عزت نہیں ہے لیکن ۔۔۔ “ خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے تحریک انصاف کی شیریں مزاری کی بیٹی بھی میدان میں آگئی، ایسی بات کہہ دی کہ ان کی والدہ بھی حیران پریشان رہ جائیں گی

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خواجہ آصف کیلئے دل میں بالکل بھی عزت نہیں لیکن منتخب نمائندوں کو عدالتوں کے ذریعے نا اہل قرار دینا کسی طور درست نہیں، خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ آنے سے پہلے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیری مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کے ٹویٹ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف جو کہ اب

عدالتی فیصلہ آنے کے بعد نا اہل ہو چکے ہیں کی حمایت میں ابھی ن لیگ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا کہ نااہلی کے فیصلے سے پہلے ہی تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیری مزاری کی صاحبزاد ایمان مزاری کے ٹویٹر پیغام نے تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ شیری مزاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں خواجہ آصف کی نا اہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دل میں خواجہ آصف کیلئے بالکل بھی عزت نہیں ہے لیکن منتخب نمائندوں کو عدالتوں کے ذریعے نا اہل قرار دینا کسی طور بھی درست نہیں ہے۔ایمان مزاری نے مزید کہا کہ غیر منتخب شدہ لوگوں کی جانب سے لوگوں کو نا اہل کیا جانا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قوم کے مجموعی مینڈیٹ پر بہت بڑا ڈاکہ ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف کے لوگوں کو ناپسند کرتے ہوں گے لیکن یہ ووٹرز کا حق ہے کہ ان کی نمائندگی کون کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ خواجہ آصف اور ایمان زینب کی والدہ شیریں مزاری میں اسمبلی اجلاسوں کے دوران اکثر تو تکرار ہوتی رہتی ہے۔ خواجہ آصف نے ایک اجلاس کے دوران شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی بھی قرار دیا تھا۔ ایمان مزاری کی جانب سے خواجہ آصف نا اہلی کیس سے قبل ایسا ٹویٹ آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ۔ایک صارف کے ٹویٹ پر ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں

خواجہ آصف کیلئے ذرا بھی عزت نہیں ہے اور ان کے پاس اقامہ ہونا واقعی پریشان کن ہے لیکن وہ اس رجحان کی بات کر رہی ہیں جو بن گیا ہوا ہے، کیونکہ اب کوئی بھی شخص جو الیکشن نہیں جیت سکتا وہ عدالتوں کے ذریعے اپنے مخالفین کو نااہل قرار دلوادے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…