جے آئی ٹی نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقات مکمل کر لیں،خوبرو قبائلی نوجوان سمیت چاروں لڑکوں کو کس طرح قتل کیا گیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

26  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار قاتل قرار،نقیب اللہ قتل کیس کی جے آئی ٹی ٹیم نے رپورٹ پیش کر دی، رائو انوار اور اس کی ٹیم نے ماورائے عدالت قتل کر کے دہشتگردی کا ارتکاب کیا، رپورٹ کے مندرجات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تفتیش کرنے والے جے آئی ٹی ٹیم نے اپنی رپورٹ

میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کو قاتل قرار دیتے ہوئے نقیب اللہ محسود سمیت چاروں نوجوانوں کو جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کی تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کے بعد یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نقیب اللہ محسود کے ساتھ مارے گئے چاروں نوجوانوں کو جھوٹے اور جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا ،جے آئی ٹی کو نقیب اللہ محسود اور اس کے ساتھ مارے گئے نوجوانوں میں سے کسی ایک کے خلاف بھی کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا۔جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ سے بھی چاروں افراد کا الگ الگ قتل ثابت ہوتا ہے، چاروں افراد کو دو الگ الگ کمروں میں قتل کیا گیا، ایک کمرے کے قالین پر دو افراد جب کہ دوسرے کمرے کے قالین پر چاروں مقتولین کے خون کے شواہد ملے جس سے ثابت ہوتا کہ چاروں افراد کو جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا اور بعد میں لاشیں دو مختلف کمروں میں ڈال دی گئیں جبکہ مقتول نظر جان کے کپڑوں پر موجود گولیوں کے سوراخ کی فرانزک رپورٹ کو بھی اس تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مقتول نظر جان پر ایک سے پانچ فٹ کے فاصلے سے فائرنگ کی گئی،جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں ڈی پی او بہاولپور کی رپورٹ کا بھی ذکر کیا ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ

میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار نے نقیب اللہ ود یگر نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا، راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران کا یہ عمل دہشت گردی ہے،اس ماورائے عدالت قتل کو تحفظ دینے کے لئے انہوں نے میڈیا میں جھوٹ بولا اور اس قتل کے بعد راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شواہد ضائع کئے۔رپورٹ کے مطابق راؤ انوار اور دیگر ملزمان نے اپنے اختیارات کا بھی ناجائز استعمال کیا،

ملزمان کا مقصد اپنے دیگر غیر قانونی اقدامات کو تقویت اور دوام پہنچانا تھا،جے آئی ٹی نے رپورٹ کی تیاری میں جیو فینسنگ اور فرانز ک رپورٹ کا سہارا لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے راؤ انوار کی گرفتاری کے بعد اس کے ہمراہ بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ملزم کیس میں ملوث نہ ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا جب کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزم راؤ انوار نے تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…