اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ثنا چیمہ ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت ،علاج کی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

گجرات (آئی این پی )نواحی گاں منگووال میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کے علاج کی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا اور نجی اسپتال نے ثنا کے داخل ہونے کی تردید کردی۔گجرات کے نواحی گاں منگووال میں مبینہ طور پر رشتے داروں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ بعض ایسی دستاویز سامنے آئی تھیں۔

کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ثنا چیمہ کئی روز نجی اسپتال میں زیر علاج رہی۔ رشتے داروں نے بھی ثنا کو اسپتال میں داخل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی طبعی موت واقع ہوئی جس کے ثبوت میں علاج معالجہ کے کاغذات بھی پیش کیے گئے تھے۔تاہم نجی اسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز نے ثنا کے اسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیارہ اپریل کو ثنا چیمہ کو اسپتال لایا گیا، اور مقتولہ کو قے کی دوائی دے کر جلد ڈسچارج کردیا گیا تھا، ایسی خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ ثنا ہسپتال سے علاج کراتی رہی۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کے والدین نے اطالوی سفارتخانے میں لڑکی کی طبعی موت کے کاغذات جمع کروائے تھے۔ عدالتی حکم پر ثنا چیمہ کی قبر کشائی کی گئی اور لاش سے نمونے لے کر فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گجرات کے نواحی گاں منگووال میں چند ہفتوں پیشتر اطالوی شہریت کی حامل پاکستانی نژاد 26 سالہ خاتون ثنا چیمہ کی موت واقع ہوگئی تھی، متوفی کے گھر والوں نے ثنا کی موت کو حادثے کا نتیجہ قرار دے کر سپرد خاک کردیا تھا۔ سوشل میڈیا اور اطالوی اخبارات میں ثنا کی موت کو حادثے کے بجائے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…