منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مبینہ طورپر غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کی قبر کشائی ،لڑکی کو کس طرح قتل کیاگیا؟افسوسناک انکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات میں قتل کی جانے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا کی موت کا معمہ حل کرنے کیلئے مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد جسم کے اجزا فورنزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے۔ثنا چیمہ نامی لڑکی کو چند روز قبل مبینہ طور پر باپ، بھائی اور چچا نے غیرت کے نام پر قتل کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں ہی دفنا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق 18 اپریل کو گاؤں منگووال غربی میں پاکستانی نژاد اطالوی شہری 26 سالہ ثناء چیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئی تھیں تاہم اہلخانہ نے اسے حادثہ قرار دے کر لڑکی کو سپرد خاک کیا۔بعدازاں سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کہ ثناء چیمہ کو قتل کیا گیا ٗ ڈی پی او گجرات کے حکم پر تحقیقات شروع کی گئیں اور ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ثنا ء کی قبر کشائی علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئی ٗاس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، لاش کے اجزا ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دیئے گئے۔ثنا ء کی موت کے حوالے سے مقامی ڈاکٹروں کی طرف سے بھی ایک رپورٹ جاری کی جائے گی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتے تھے، مگر ثناء اٹلی میں ہی پسند کی شادی کی خواہش مند تھی۔پولیس کے مطابق غلام مصطفی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے بیٹے عدنان مصطفی اور بھائی مظہر اقبال کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو تشدد کر کے قتل کیا۔گجرات کے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اب تک کسی بھی ملزم کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ واضح رہے کہ 2016 میں بھی غیرت کے نام پر قتل کا ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب برطانوی نژاد پاکستانی خاتون سامعہ شاہد کو جہلم میں غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…