منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں حیرت انگیز سروس کا آغاز، عوام کو اب دودھ بھی ”اے ٹی ایم“ سے ملے گا،بہترین کوالٹی کے دودھ کی فی لیٹر قیمت کیا ہے؟ حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر آگئیں‎

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب لائیو سٹاک نے اے ٹی ایم دودھ مشین متعارف کرا دی ہے، جی ہاں اب لوگ اے ٹی ایم سے پیسوں کی جگہ دودھ بھی نکال سکیں گے، یہ دودھ انتہائی خالص ہو گا اور ساہیوال کی گائے کا یہ دودھ عوام کو 75 روپے لیٹر کے حساب سے ملے گا، یہ دودھ ملاوٹ سے پاک ہو گا۔ اب آپ کو دودھ اے ٹی ایم کے ذریعے ملے گا۔ یہ خود کار مشین ہے،

پنجاب لائیو سٹاک بورڈ کے ممبر اور پلاننگ منیجر محمد عمران فاروق نے اس خود کار مشین کے بارے میں بتایا کہ اس میں 500 لیٹر دودھ رکھنے کی گنجائش ہے، یہاں دودھ صبح پہنچ جایا کرے گا، انہوں نے بتایا کہ کاؤنٹر پر ہمارا کیشیئر ہو گا جو آپ نے 75 روپے فی لیٹر کے حساب سے پیسے وصول کرے گا اور اس مشین کے لیے ایک آپریٹر ہو گا جو اسے آپریٹ کرے گا اور مطلوبہ لیٹر اس مشین میں درج کیا جائے گا۔ اے ٹی ایم مشین کی طرح اس کی بھی سکرین ہوگی، یہ مشین ٹچ سکرین سسٹم کے ذریعے آپریٹ ہو گی، تین آپشنز ہوں گی، پلان سٹارٹ، فلنگ اور سی آئی پی ہے۔ جب آپ فلنگ پر جائیں گے تو جتنے لیٹر دودھ چاہیے ہو گا آپ دو لیٹر کا اندراج کریں گے تو دودھ مشین سے آنا شروع ہو جائے گا۔ مشین کے پورے ایریا میں درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ پر رہے گا تاکہ دودھ خراب نہ ہو سکے۔ جب دودھ آ جائے گا تو مشین میں دودھ ڈالنے کے بعد اسے بند کر دیا جائے گا تاکہ اس میں کوئی ملاوٹ نہ کر سکے اگر کوئی شخص اس مشین کو چھیڑ چھاڑ کرے گا تو ایک الارم کے ذریعے پتہ چل جائے گا کہ کوئی شخص ملاوٹ یا چھیڑ چھاڑ کی کوشش کر رہا ہے۔ دودھ کے ٹینک میں تین لیول رکھے گئے ہیں جیسے ہی لیول کم ہو گا اس کا بھی پیغام سٹاف کو مل جائے گا اور وہ مزید دودھ اس میں ڈال سکیں گے۔ اس مشین پر ایک ایمرجنسی پش بٹن بھی ہے جو کسی بھی ایمرجنسی میں پش کیا جا سکتا ہے۔ حکومت پنجاب کا یہ ایک شاندار کارنامہ ہے جو انتہائی قابل تحسین اقدام ہے کہ اس سے عوام کو سستا اور معیاری دودھ میسر آئے گا۔ اس دودھ والی اے ٹی ایم مشین کو ایک ہفتے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…