زرداری، نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،یہ ایکا صرف کرسی کیلئے کیا گیا ہے‘شہبازشریف

25  اپریل‬‮  2018

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرداری، نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے اور یہ ایکا صرف کرسی کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ عوام کی خدمت ان کے بس کی بات نہیں۔ زرداری صاحب سے اتحاد کرکے

نیازی صاحب نے نیا یو ٹرن لیا ہے۔یو ٹرن اور جھوٹ کی سیاست کے علمبردار ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لیں۔ مخالفین جتنے مرضی اتحاد کرلیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنا پرالیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔عوام نے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا تو عوام کی فلاح و بہبود کے پروگرامز کو پاکستان بھر میں پھیلائیں گے۔ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں جھوٹ اور بہتان تراشی کی سیاست نہیں ہوگی۔ جھوٹ بولنے والے پاکستان کے 22 کروڑ عوام پر رحم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کی خدمت نہیں بلکہ ملک کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی دن رات خدمت کی ہے اور عوام خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے عملی اقدامات عوام کے سامنے ہیں۔ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا وقت گزر چکا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…