لاہور ( این این آئی)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور نے پہلے بھی عمران خان کو رد کیا اس بار بھی مایوس ہوکر نکلیں گے۔یہ پورے پاکستان سے لوگ لاہور لا کر کہیں گے کہ پہاڑ گرالیا، جلسہ کرنا ہے، تو لاہور ہی سے لوگ لائیں۔انہوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر ایکشن نہیں لیا جاتا، ڈاکٹر عاصم، شرجیل میمن، ایان علی کو
بیرون ملک جانے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سب چور ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ آج ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ پر احتجاج نہیں ہو رہا، کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار نیپرا اور کے الیٹرک ہیں۔عابد شیرعلی نے کہا کہ کراچی کو وزیر اعظم کی ہدایت پر اضافی گیس دلوائی، وزیر اعلی سندھ کو کہہ دیا ہے کہ 15 دن میں معاملات ٹھیک کریں، اب کراچی میں بجلی کا بحران ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔