منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

میراساتھ تب تک دیناجب تک راہ حق پر ہوں !لیکن اگر میں غریبوں کا پیسہ چوری کرکے محلات بناؤں، تو۔۔! عمران خان نے اپنے ہی کھلاڑیوں کو خبردارکردیا

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منڈی بہاؤ الدین (این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ اقتدار میں آ کر چھوٹے اور کمزور طبقے کیلئے پالیسیاں بنائینگے ،جس ملک یا قوم نے کمزور طبقے کی مدد نہیں کی اس نے کبھی ترقی کی ہی نہیں،کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ادا نہ کرنا ظلم ہے، ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے ،پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے،بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پیپلز پارٹی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے،ندیم افضل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے، پی ٹی آئی

اور پاکستان کیلئے درست ثابت ہوگا،میراساتھ تب تک دیناجب تک راہ حق پر ہوں ۔منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ندیم افضل چن کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست بدنام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی پس منظر رکھتا ہے، کچھ لوگ ان کو برا تو کچھ اچھا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن کے پارٹی میں شمولیت پر پوری پارٹی خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ندیم افضل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے، پی ٹی آئی اور پاکستان کیلئے درست ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پیپلز پارٹی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں ساری پالیسیاں پیسے اور طاقت وروں کیلئے بنی ہیں لیکن ہم اقتدار میں آ کر چھوٹے اور کمزور طبقے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں عمران خان کے نہیں غریبوں کے بچے اوپر آئینگے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں جب کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔انہوں نے جلسہ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میراساتھ تب تک دیناجب تک راہ حق پر ہوں اور اپنی قوم سے وفادار ہوں لیکن اگر میں لوگوں کو دھوکہ دوں

اور غریبوں کا پیسہ چوری کرکے محلات بناؤں، تو میری وفاداری کرنے والے کو اللہ سزا دے گا۔انہوں نے کہا کہ کسان کا پورا سال گنا لگانے میں لگ جاتا ہے لیکن جب وہ فیکٹری میں گنا لے کر جاتا ہے تو کوئی پورے پیسے نہیں دیتا جو کہ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے واجبات بھی ادا نہیں کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر ظلم ختم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک یا قوم نے کمزور طبقے کی مدد نہیں کی اس نے کبھی ترقی کی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالم کے سامنے خاموشی بھی گناہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو پی ٹی آئی کی حکومت کمزوروں کیساتھ کھڑی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…