اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ایک امیر شخص کے بیٹے ہیں جبکہ وہیں دوسری جانب شہباز شریف کے مطابق وہ ایک غریب آدمی کے بیٹے ہیں ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق معروف عامر متین نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ
ان کے دادا ارب پتی شخص تھے جبکہ وہیں شہباز شریف نے اپنے اکثر تقریروں میں یہ بیان دیا ہے کہ وہ ایک غریب آدمی کے بیٹے ہیں یہ ماجرا کیا ہے؟ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ 2010ء میں اسلام آباد کے صحافی این ایف سی ایوارڈ کے سلسلے میں گوادر گئےجہاں ناشتے پر شہباز شریف سے میری ملاقات ہوئی تھی۔وزیراعلی پنجاب نے مجھے بتایا کہ میرے والد صاحب ایک غریب آدمی تھے ہم لوگ ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے ۔ ہم نے بہت غربت میں زندگی گزاری ہے ۔ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ نواز شریف امیر شخص کے بیٹے جبکہ شہباز شریف اپنے والد کی غربت کی کہانیاں کیوں سناتے ہیں ۔