پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد کیسے بڑھی؟بڑا مطالبہ کردیا گیا

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کا کونسا علاقہ ہے جس کے لوگ کراچی میں نہیں بستے،کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد کیسے بڑھی ؟، وزیر اعلی سندھ خوشی خوشی اپنے صوبے کا نقصان کرکے دستخط کرکے آگئے،میں وزیراعلی سندھ کے اس عمل کو تنگ نظری کہوں گا۔ بدھ کو میڈیاسے گفتگوکے دوران مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کا کونسا علاقہ ہے جس کے لوگ کراچی میں نہیں بستے ۔

کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد کیسے بڑھی ؟نادرا کا ریکارڈ نکال لیں ،ریکارڈ جھوٹ نہیں بولتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کومشترکہ مفادات کونسل میں اس مقدمے کولڑناچاہیے تھا۔وزیراعلی سندھ مردم شماری کے نتائج کی توثیق کرکے آگئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ خوشی خوشی مردم شماری نتائج کی توثیق کرآئے۔آبادی کم ہونے سے سندھ کو پیسے کم ملیں گے،میں وزیراعلی سندھ کے اس عمل کو تنگ نظری کہوں گا۔وزیراعلی سندھ اپنے صوبے کا نقصان کرکے دستخط کرکے آگئے ۔وزیراعلی سندھ کے بڑے تھے انہیں یہ مقدمہ لڑنا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کیوں خاموش ہے ،وزیراعلی اس پر بات کیوں نہیں کرتے۔ہم نے کراچی والوں کی آواز بنتے ہوئے دستاویز جمع کرائی ہیں،مردی شماری کا الیکشن سے تعلق نہیں ہوتا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…