اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آبادہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ ودیگر ملزموں کی ماتحت عدالت سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے سیشن جج اسلام آبادویسٹ کوفریقین کے دلائل دوبارہ سن کرفیصلہ کرنے کاحکم دیدیا۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس گل حسن اورنگزیب پر
مشتمل بنچ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ و دیگر ملزموں کیماتحت عدالت سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، جسٹس اطہرمن اللہ نے مختصرفیصلہ پڑھ کرسنایا۔عدالت نے سیشن جج اسلام آبادویسٹ کوفریقین کے دلائل دوبارہ سن کرفیصلہ کرنے کاحکم دے دیا اورملزمان کوگرفتاری سے بچنے کیلئے نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔