جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

’’بادشاہی مسجد مجھے دے دیں‘‘ بدلے میں ملک ریاض نے شاندار آفرکردی

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بادشاہی مسجد ہمارے حوالے کر دیں، اسے بحال کردینگے، جتنا پیسہ لگا گا میں لگائوں گا، اس سے بہتر کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا، اتنا ثواب ہےکہ ساری عمر کے لیے کافی ہے، ملک ریاض نے حکومت کو بڑی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے حکومتکو بادشاہی مسجد کی بحالی کیلئے پیش کردی ہے۔

ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بادشاہی مسجد ہمارے حوالے کر دیں اسے بحال کر دیں گے ،یہ اللہ کا گھر ہے جو کرے گا اس کا فائدہ ہو گا ، اس سے بہتر کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا،اس کا بہت ثواب ہے، اس میں جتنا پیسہ لگے گا میں لگا دوں گا ،بادشاہی مسجد اگر اصل حالت میں بحال ہو جاتی ہے تو سب کو ثواب ہو گا۔پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار اور چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان لاہور مجیب الرحمن شامی نے پروگرام کے میزبان اجمل جامی سے گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ مسجد کی حالت زار سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف سے کیا ایک بحریہ ٹاؤن مسجد کا انتظام دیکھیں اور دوسری جانب بادشاہ کی بنائی ہوئی اس مسجد کی حالت زار ؟ اس کے بعد کمیٹی بنائی گئی کامران لاشاری اس کے سربراہ مقرر ہوئے ، پھر اوقاف والے آ گئے ، آپس میں ٹکراؤ تھا ، مسجد کی دیوار ،چھتوں میں سوراخ ہیں ، کچرے کے ڈھیر لگے ہیں،کو ئی پرسان حال نہیں ہے ، چیف جسٹس باب پاکستان اور بادشاہی مسجد کی فریاد بھی سن لیں۔واضح رہے کہ چیئرمین بحریہ ٹائون اس سے قبل بھی پاکستان میں کئی عوامی فلاح کے منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر چکے ہیں اور ان کے عوامی فلاح کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں بھی ہیں۔

ملک ریاض مساجد کی تعمیر کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور ملک بھر میں کئی شاندار مساجدتعمیر کرا چکے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران بھی ملک ریاض نے اپنے شوق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں مساجد کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی شغف ہے ۔ لال مسجد آپریشن کے بعد لال مسجد کی بحالی کے سلسلے میں بھی ملک ریاض سامنے آئے تھے اور لال مسجد کی ازسر نو تعمیر نو اور بحالی کیلئے آپ نے دل کھول کر اخراجات کئے تھے۔

ماضی قریب میں ملک ریاضنے ازبکستان میں امام بخاری سائنٹیفک ریسرچ سینٹرکے قیام کیلئے بھی تاریخی رقم عطیہ کی تھی۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے سینٹر کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا امدادی چیک ازبک سفیر کے حوالے کیا تھا۔امام بخاری سائنٹیفک ریسرچ سینٹر ازبکستان کے دارالحکومت ثمر قند میں تعمیر کیا جائے گا،امدادی چیک دینے کی تقریب اسلام آباد میں ازبک سفارتخاتے میں منعقد ہوئی تھی۔تقریب سے خطاب میں ملک ریاض نے کہا تھا کہ انھوں نے رواں سال کے آغاز میں اپنے دورے کے موقع پر ازبک نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں سینٹر کے قیام کے لئے عطیہ دینے کا وعدہ کیا تھا،یہ امداد جدید سائنسی تعلیم ،تحقیق اور علم کے فروغ کے لئے بحریہ ٹاؤن کی کوششوں کامظہر ہے۔ازبک سفیر فرقت صدیقوف نے امدادی چیک دینے پر ملک ریاض کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…