چوہدری نثار کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خبریں ،تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اہم ترین اعلان کردیا

24  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)چوہدری نثار کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خبریں ،تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اہم ترین اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خبریں قبل از وقت ہیں، ابھی تک اس شمولیت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خبریں قبل از وقت ہیں، ابھی تک اس شمولیت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بہت بڑی زبردست وکٹ گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔عمران خان نے لاہور کے اندرون شہر میں مختلف مقامات پر ممبر سازی کیمپس کا دورہ اور کارکنوں سے خطاب کرنا تھا لیکن وہ داتا دربار پر حاضری کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑی زبردست وکٹ گرنے والی ہے، جس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی یہ نہیں بتاں گا۔عمران خان کے جواب پر صحافی نے ایک مرتبہ پھر سوال کیا کہ آپ کے چہرے پر خوشی بتارہی ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آرہے ہیں۔تاہم جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 29 اپریل کے بعد سیلاب سونامی پلس بننے والا ہے، ایک عوام کی سونامی اور دوسری پی ٹی آئی میں سونامی آنے والی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بہت بڑی زبردست وکٹ گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 اپریل کے بعد سیلاب سونامی پلس بننے والا ہے، عوام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہیں ،وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرتی جواپنے لوگوں پرپیسہ خرچ نہیں کرتی، اداروں پر عدم اعتماد کے باعث عوام ٹیکس نہیں دیتے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی قوم ٹیکس دینے میں پیچھے اور خیرات دینے میں آگے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داتا دربار حاضری کے بعد اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی ، عبدالعلیم خان ، چوہدری سرور ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ،شعیب صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔شوکت خانم کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زندگی کے دو پہلو ہوتے ہیں ایک روحانی اور مادی ہے جبکہ کچھ لوگ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں صرف سوچتے ہیں تاہم اللہ تعالی نے انسان کو کسی مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اور پیغمبر دنیا میں زندگی سے متعلق پیغام لیکر آتے ہیں۔ صرف اپنے لیے سوچنے والوں کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ ٹرمپ جیسے لوگوں کا مقصد صرف پیسا بنانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کسی کی زندگی بدلنے کیلئے جھٹکا ضرور دیتا ہے کرکٹ کھیلتا تھا تو فنکاروں کی زندگی سے بہت متاثر تھا تاہم والدہ کو کینسر ہوا تو پتہ چلا کہ پاکستان میں کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال نہیں ہے اور کسی نے نہیں سوچا غریب اپنا علاج کیسے کرائے اور تب سوچا ایسا ہسپتال پاکستان میں بناؤں کہ کسی کو پاکستان سے باہر نہ جانا پڑے ۔

عمران خان نے کہا کہ میری کوشش تھی کے شوکت خانم میں 75 فیصد لوگوں کا مفت علاج ہو، ایک کینسر کے مریض کا علاج کیلئے تقریباً 10 لاکھ روپے خرچ آتا ہے تاہم آج ملک کے ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کامقصدصرف پیسے بناناہوتاہے، وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرتی جواپنے لوگوں پرپیسہ خرچ نہیں کرتی۔مگر یہاں اوپر بیٹھے لوگ عوام کا نہیں سوچتے، یہ پیسہ چوری کرکے باہرلیجاتے ہیں اسی لیے ملک آگے نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کھیلنے کے بعدیہاں آتا تھا تو لگتا تھا امیر ملک میں آگیا ہوں مگر آج بھارت بھی ہم سے آگے نکل چکا ہے اور ہم پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ جوپیسہ عوام پرخرچ ہونا تھا وہ بڑے بڑے محلات پرخرچ کیاگیا۔ عمران خان نے کہا کہ پیسہ اکٹھا کرنیوالے لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے بن جاتے ہیں اور ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے عوام قرضوں تلے دب رہی ہے۔بعد ازاں عمران خان سے ملاقات میں ڈاکٹر عظیم الدین لکھنوی اور ہاشم ڈوگر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز سیاسی طور پر بڑا اعلان کروں گا،لوگوں نے اب تک سونامی دیکھی تھی لیکن اتوار کو سونامی پلس دیکھیں گے، بہاولپور سے (ن) لیگ کے اہم شخصیت ملک احمد عثمان چنڑکی بھی کپتان سے ملاقات اورپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گلبرگ سے داتا دربارحاضری کے لئے پہنچیں ۔چیئرمین عمران خان نے دربار پر حاضری کے موقع پر ملک کی سلامتی اور امن کے لئے دعاکی۔ چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی کامیابی اور روشن مستقبل کے لئے بھی دعا کی ، عمران خان نے داتا دربار چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں 29 اپریل کے جلسے کو کامیاب کرنے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کا رلانے کی بھی ہدایت کی ، عمران خان نے دربار چوک پر جمع بڑے ہجوم کا ہاتھ ہلاکر شکریہ ادا کیا ۔ صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑی زبردست وکٹ گرنے والی ہے،

جس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی یہ نہیں بتاں گا۔عمران خان کے جواب پر صحافی نے ایک مرتبہ پھر سوال کیا کہ آپ کے چہرے پر خوشی بتارہی ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آرہے ہیں۔تاہم جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 29 اپریل کے بعد سیلاب سونامی پلس بننے والا ہے، ایک عوام کی سونامی اور دوسری پی ٹی آئی میں سونامی آنے والی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف پروگرام کو مختصر کرتے ہوئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سینئرصحافی اور کالمنسٹ حسن نثار سے بھی ملاقات ہوئی اور ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال تبادلہ خیال ہوا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…