منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بنیادی حقوق پر از خود نوٹس لینا کون سا جرم ہے ؟ جب قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو نوٹس لیں گے، چیف جسٹس پاکستان نے بڑا اعلان کردیا،افسوسناک انکشافات

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں قانون کی تعلیم اور لاء کالجز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق پر از خود نوٹس لینا کون سا جرم ہے ؟ ادویات اور تنخواہوں کا بندوبست کر کے کیا غلط کیا ؟ جب قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو نوٹس لیں گے۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں قانون کی تعلیم اور لاء کالجز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ تعلیمی اصلاحات کرنا ہمارا کام نہیں، بلوچستان کے 6 ہزار سکولوں میں چار دیواری اور ٹائلٹ نہیں، بنیادی حقوق کی ذمہ داری نہ لیتا تو سکھی رہتا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بار کونسلز کی قراردادوں سے تکلیف ہوئی-بلوچستان حکومت کہتی ہے ہر سال 100 سکول اپ گریڈ کریں گے، اس حساب سے 6 ہزار سکول 60 سال میں اپ گریڈ ہونگے، پمز میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر نہ ہونے سے 600 ملین نجی ہسپتال کو جاتے ہیں، غیر معیاری لاء کالجز نہیں چلنے دینگے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…