خیبرپختونخوا میں نیا بحران کھڑاہوگیا،حکومت کے پاس ممبران کی مطلوبہ تعداد موجود ہی نہیں تو وہ بجٹ کیسے پاس کر سکتی ہے؟ حکومت گرانے کی افواہیں،بڑا اعلان کردیاگیا

24  اپریل‬‮  2018

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے واضح طور پر کہا ہے کہ حکومت کے پاس ممبران کی مطلوبہ تعداد موجود ہی نہیں لہٰذا وہ کسی طور بجٹ پاس کر سکتی ،اگر حکومت کے پاس تعداد موجود ہے تو بجٹ سے قبل ڈپٹی سپیکر کے خالی عہدے کو پر کرے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس کی خاطر حکومت نے ممبران کے دروازے کھٹکھٹانا شروع کر دیئے ہیں تاہم اپوزیشن

اس ناکام ترین حکومت کو نہیں گرائے گی البتہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں پر انتخاب کیلئے سنجیدگی سے مشاورت جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانچ سال اپوزیشن کو دیوار سے لگائے رکھا اور صوبے کے خزانے کو کنگال کر دیا بجٹ پیش کرنے کا شوشہ چھوڑ کر صوبے کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ، صوبائی حکومت 6 سو ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر آئندہ حکومت کیلئے مشکلات کا پہاڑ چھوڑ کر جا رہی ہے ،3سو ارب کا قرضہ صوبے کے غریب عوام کس طرح ادا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانے سے بھاگنے والی حکومت ممبران کا سامنا نہیں کر سکتی ، انہوں نے کہا کہ سپیکر کو فوری طور پر ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا انتخاب کرنا چاہئے ورنہ ان کی اپنی نوکری خطرے میں پڑ سکتی ہے ، صوبے میں آئندہ حکومت بنانے کے دعوے کرنے والی صوبائی حکومت قوم کو وضاحت کرے کہ اسے موجودہ اسمبلی میں کتنی ممبران کی حمایت حاصل ہے ۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…