عمران خان کی لاہور آمد،خطرے کے پیش نظرشیڈول ہنگامی طورپر تبدیل، لاہور جام ہوگیا،کھلاڑیوں کی تیاریاں دھری کی دھریں رہ گئیں

24  اپریل‬‮  2018

لاہور (این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر داتا دربار حاضری کے بعد ممبر سازی سمیت تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں ،کارکنوں کی تمام تر تیاریاں دھری کی دھریں رہ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان پی کے سات پانچ آٹھ کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے، ایئرپورٹ پرکارکنوں نے ان کا استقبال کیا ۔عمران خان میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی

اپنی رہائشگاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔ عمران خان نے لاہور میں مصروف دن گزارنا تھا اور داتا دربار حاضری کے بعد بھاٹی چوک، شاہ عالم مارکیٹ اور موچی گیٹ سمیت دیگر مقامات پر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں دورے کرنے تھے تاہم سکیورٹی حکام کی جانب سے انہیں سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد کپتان داتا دربار حاضری کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔عمران خان کے دورے کے حوالے سے کارکنوں کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی تھیں اور کپتان کے استقبال کے لئے جگہ جگہ ممبر سازی کیمپ لگائے گئے تھے تاہم دورہ منسوخ ہونے کی وجہ سے کارکنوں کی تیاریاں دھری کی دھریں رہ گئیں ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی داتا دربار آمد کے سلسلے میں بھاٹی چوک، شاہ عالم مارکیٹ اور موچی گیٹ پر کھڑے کئے جانے والے کنٹینرز اورپولیس کی جانب سے لگائی جانے والی رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو گیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید بھی پھنس گئے۔لارڈ میئر کے ہمراہ ہال روڈ تاجر برادری کے رہنما اور صدر بابر محمود بھی ٹریفک میں پھنسے رہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…