اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستان پر امن ہے ، عالمی سطح پراسکے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، جرمن سفیرمارٹن ہرزر کا خطاب،پاکستانیوں کو بڑی پیشکش کردی

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

فیصل آباد (آئی این پی) جرمنی کے کمرشل کونسلر ڈاکٹر مارٹن ہرزر نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص ٹیکسٹا ئل سٹی انتہائی پر امن شہر ہے جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جی ایس پی پلس کی وجہ سے پاکستان سے جرمنی کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا یہ اضافہ ابھی ناکافی ہے جس میں مزید کئی گنا اضافے کی گنجائش ہے جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں اِس سلسلے میں جرمنی کے تاجروں پر مشتمل

ایک وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا وہ گز شتہ روز ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا پاکستان میں برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت کو کم کرنے اور معیار کی بہتری کیلئے جرمنی پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر اور بالخصوص ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کوجدید مشینری فراہم کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں جرمنی کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے بھی شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ جرمنی کے بزنس مینوں کو پاکستان کے دورے کی ترغیب دینگے کمرشل کونسلر کے ہمراہ اُن کے کمرشل سپشلسٹ اکنامک و ٹریڈ عمر مجید بھی موجود تھے دریں ثناء خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں نعیم احمد نے اپنی ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف کرایا اور بتایا کہ پی ایچ ایم اے بُنے ہوئے کپڑے کی تیاری اور برآمد کی سب سے بڑی اور منتخب تنظیم ہے پاکستان بھر میں اس کی ممبر کمپنیوں کی تعداد 1600 سے زائد ہے اور اس ایسوسی ایشن کو ملک میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ایم اے کے ممبر سالانہ 3.2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کماتے ہیں جبکہ ایسوسی ایشن کے دفاتر فیصل آباد کے علاوہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ میں بھی ہیں یہ ایسوسی ایشن حکومت کو ٹیکسٹائل بارے پالیسیوں کی تشکیل کیلئے بھی مشورے دیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…