مسلم لیگ(ن) کے ایک اور اہم رہنماء ملک کی عمران خان سے ملاقات‘ ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

24  اپریل‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) بہاولپور کے مرکزی رہنماء ملک احمد عثمان چنڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھیاس موقع پر موجود تھی۔ عمران خان نے ملک احمد عثمان چنڑاور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرانہیں خوش آمدید کہا اور کہا کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے اور کرپشن سے نفرت کرنے والے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔پاکستان کے عوام تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے عام انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔اس موقع پر ملک احمد عثمان چنڑ نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور اسی وجہ سے شفافیت کے حامل لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اگر قائد اور اقبال کے افکار پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان کے حالات یہ نہ ہوتے بد قسمتی سے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے آج پاکستان میں غر یب آدمی بدترین مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کر پشن ہی پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں اقبال اور قائدکے افکار پر صرف تحر یک انصاف عمل کر رہی ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…