کیا واقعی افغان مہاجرین کے سکولوں میں پاکستان مخالف نصاب پڑھایا جارہاہے؟حیرت انگیز انکشافات

24  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد( آئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران میں چیف کمشنر افغان مہاجرین نے مہاجرین کے سکولوں میں پاکستان مخالف نصاب پڑھائے جانے کی تردید کر دی ، جبکہ کمیٹی نے جائزہ لینے کے لئے پہلی سے چھٹی جماعت کی مطالعہ پاکستان کا نصاب طلب کر لیا ، کمیٹی نے گومل زام ڈیم کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر واپڈا اور خیبر پختونخوا کے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کو طلب کر لیا،جبکہ خیبر ایجنسی میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے

کا جائزہ لینے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔جبکہ کمیٹی کی اب تک کی سفاشارت پر عملدر آمد کی مکمل تفصیلات بھی طلب کر لیں گئیں ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس محمد جمال الدین کی صدار ت میں ہوا ، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ہمارے بہت سارے کام ایسے ہی پڑے ہیں کہا جا رہا ہے کہ فنڈز نہیں مل رہے ، سیکرٹری پلاننگ فاٹا نے کہاکہ جس سکیم میں جتنے فنڈز ڈیمانڈ کئے گئے اتنے ہی جاری کئے گئے ، 1103میں سے 9سو سکیمیں منظور کر دیں ہیں ، چیف انجینئر نے کہا کہ جب پیسے نہ ہوں تو کام بند ہو جاتا ہے ، الیکشن کمیشن نے یکم اپریل سے سکیموں پر پابندی لگائی ہے ، وزیر مملکت سیفران غالب خان نے کہا کہ ایک سال سے ہمیں آج تک کسی نے بھی فنڈنگ کے مسئلے کا نہیں کہا، وزارت سے اس سلسلے میں کوئی کو تاہی نہیں ہو گی ، سیکر ٹری پلاننگ فاٹا نے کہا کہ پیسے فنانس ڈویژن سے جاری نہیں ہو رہے ، ہماری 6.2بلین کی ڈیمانڈ تیار ہے ، زیر مملکت سیفران غالب خان نے کہا کہ فاٹا کے لئے ہر فائٹ کے لئے تیار ہوں ، فنانس والے وجوہات تو بتا دیں ، کمیٹی اجلاس میں افغان مہاجرین کے سکولوں میں پاکستان مخالف نصاب پڑھائے جانے سے متعلق معاملے پر بھی بحث کی گئی ، رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ یہ معاملہ اخبارات میں بھی آیا تھا ، وزارت داخلہ اور خیبر پختونخوا حکومت نے بھی

اس سلسلے میں ایک خط لکھا تھا ، اگر یہ معاملہ نہیں تھا تو یہ مسئلہ کیوں اٹھا ، کیا کتابوں کو چیک کیا گیا ، چیف کمشنر افغان مہاجرین نے کہا کہ ہمارے پاس وزیرا عظم سیکرٹریٹ ، وزارت داخلہ اور خیبر پختو نخوا حکومت سے اس معاملے پر تین ریفرنس آئے تھے، ہم نے اپنی ٹیمیں بنائی تھیں جنھوں نے نصاب چیک کیا لیکن اس طرح کا کوئی نصاب نہیں پڑھایا جا رہا ، یہ ایک غلط فہمی تھی ، وہاں حکومت سے منظور کردہ سلیبس ہی پڑھایا جا رہا ہے ۔نعیمہ کشور نے کہا کہ یہ ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے

ہمیں پہلی سے چھٹی جماعت تک کی مطالعہ پاکستان کی کتابیں فراہم کر دیں، چیف کمشنر افغان مہاجرین نے کہا کہ سب سے پہلے سوشل میڈیا پر یہ خبر آئی تھی،اجلاس میں شمالی وزیرستان میں بجلی کی بحالی سے متعلق مسائل پر بھی بحث کی گئی ، رکن کمیٹی نذیر خان نے کہا کہ پینتالیس کھمبے تاروں سمیت چوری کر لئے گئے ہیں ، جس پر متعلقہ حکام نے کہا کہ سامان چوری نہیں ہوا ٹیسکو کے سٹور میں پڑا ہے ، کمیٹی نے معاملے پر دو ہفتوں میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کر دی،

اجلاس میں گومل زام ڈیم کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ، واپڈا حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پی سی ون کے مطابق منصوبہ مکمل ہو نے کے بعد ان ملازمین کی تنخواہیں خیبر پختونخوا حکومت دے گی ، جس چیئرمین کمیٹی نے اگلے اجلا س میں واپڈا اور خیبر پختونخوا کے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کو طلب کر لیا ، اجلاس میں خیبر ایجنسی میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ، رکن کمیٹی ناصر خان نے کہا کہ میں

سارے کام ایڈوانس میں ہوتے ہیں ، ٹینڈر ہو نے سے پہلے ہی کام کی اجازت دی جاتی ہے ، ٹھیکیداروں کا مخصوص ٹولہ ہے جو ٹینڈر لے جاتا ہے ، چند مخصوص گروپوں نے ٹھیکوں پر قبضہ کیا ہو ا ہے ، ٹھیکوں پر کمیشن لیا جاتا ہے ، چیئرمین کمیٹی نے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سیکر ٹری پلاننگ فاٹا نے کہا کہ حکومت پی ایس ڈی پی میں نئی سکیمیں نہیں دے رہی ، رکن کمیٹی قیصر جمال نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیار سے تجاوز کر گیا ہے ، حکومت کو پانچ سال پور ے ہو نے تک اختیار ہے ، الیکشن کمیشن پابندی نہیں لگا سکتا ، ۔چیئرمین کمیٹی نے کمیٹی کی اب تک کی سفاشارت پر عملدر آمد کی مکمل تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔( ع ا)



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…