اسلام آباد(این این آئی)مشترکہ مفادات کونسل نے پہلی آبی پالیسی اور پاکستان واٹر چارٹر کی متفقہ طور پر منظوری دیدی ہے۔ منگل کو مشترکہ مفادات کونسل کا 37 واں اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وفاقی و صوبائی
وزراء اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی آبی پالیسی پر غور کیا گیا۔ پہلی آبی پالیسی اور پاکستان واٹر چارٹر پر دستخط کیلئے وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا وزیراعظم اور چاروں وزراء اعلیٰ نے چارٹر پر دستخط کئے جو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر آبی وسائل سیّد جاوید علی شاہ کیلئے اظہار تشکر کیا گیا۔