بیرون ملک قید پاکستانیوں کی واپسی ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا،چوہدری نثار سے متعلق حیرت انگیز انکشاف،جواب طلب کرلیاگیا

24  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا ہے کہ سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے کس اختیار کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ختم کئے۔منگل کو سپریم کورٹ میں تھائی لینڈ اور سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کی کہ سری لنکا میں 87 اور تھائی لینڈ میں 83 پاکستانی قید ہیں، دبئی میں 2 ہزار 700 ، برطانیہ میں 423 اور یمن میں بھی متعدد پاکستانی قید ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کے بعض ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ہیں، پاکستانی قیدی سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، لوگ وہاں جیلوں میں پڑے مررہے ہیں تھائی لینڈ کے سفیر نے ہمیں بتایا کہ پاکستانی وہاں مررہے ہیں، مجھے سب سے زیادہ شکایات چین سے مل رہی ہیں، لیکن دوسری جانب حکومت پاکستان نے بہت سے ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ختم کردیے ہیں، چوہدری نثار نے وزیر داخلہ ہوتے ہوئے کس اختیار کے تحت معاہدے ختم کئے۔چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کہاں ہیں؟۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ وزیرداخلہ اور وزارت داخلہ سے ہدایات لے کرآگاہ کریں کہ پاکستانی قیدی کب واپس آئیں گے، ایک ماہ کے اندر بیرون ملک جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کو واپس لے کر آئیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…