اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معلوم تھا نیب مارشل لاء دور کا قانون ہے غلطی ہوئی اس کو ختم نہیں کرسکے‘ میرے خلاف اربوں‘ کھربوں کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ‘ اﷲ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کررہا ہے‘ اکیسویں صدی میں کوئی سمجھتا ہے کہ وہ کسی کی زبان بند کرسکتا ہے تو اس کی خام خیالی ہے‘ اگر آپ کچھ کہیں گے یا کریں گے تو بائیس کروڑ عوام اس کا
جواب دے گی۔آپ براہ مہربانی اپنا کام کریں دوسروں کے کام میں بے جا مداخلت نہ کریں‘ عدالتوں میں غریب عوام کو کتنا انصاف مل رہا ہے۔ نواز شریف نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ عدلیہ میں اصلاحات ہونی چاہئیں۔ عدلیہ کس طرح ہمارا خیال رکھ رہی ہے آٹھ ماہ سے سب کے سامنے ہے۔ معلوم تھا کہ نیب مارشل لاء کا قانون ہے لیکن علطی ہوئی اسے ختم نہیں کرسکے ۔