اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بشریٰ بی بی سے شادی عمران خان کو مہنگی پڑ گئی، بیٹے قاسم اور سلیمان نے والد کے لندن میں ہونے کے باوجود ان سے ملنے سے انکار کر دیا، تیسری شادی کے بعد بنی گالا بھی نہ آئے، عمران خان نے جمائمہ سے منی ٹریل کی رسیدیں حاصل کرنے کیلئے شیخ رشید کیلئے اپنی اور جمائمہ کی دوبارہ شادی کے بیانات دلوائے،کام نکل جانے کے باوجود بشریٰ بی بی
سے شادی نے جمائمہ اور اور بیٹوں کو ناراض کر دیا، کپتان کو لندن میں قیام گاہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا، روزنامہ امت کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ امت کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان نے منی ٹریل کی رسیدیں حاصل کرنے کیلئے جمائمہ کو خوش کرنے کیلئے شیخ رشید کے ذریعے جمائمہ سے دوبارہ شادی کے بیانات دلوائے اور کام نکل جانے کے بعد بشریٰ مانیکا سے شادی کر لی جس پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان ان سے شدید ناراض ہیں اور بیٹوں نے عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد پاکستان آکر ان سے ملاقات کرنا بھی چھوڑ دیا ہے اور وہ بنی گالا نہیں آئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ جب عمران خان بنی گالہ کی پراپرٹی کے کیس میں پھنسے ہوئے تھے اور ان کے کےلئے اراضی کی خریداری کے ذرائع کو ظاہر کرنا مشکل ہو رہا تھا تو انھوںنے اپنےقریبی ساتھ شیخ رشید سے جمائمہ خان سے ایک پھر بھی شادی کے بیانات دلوائے ۔ جمائمہ خان بھی ایسے بیانات پر خوش تھیں اور انھوںنے خوشی خوشی بنی گالہ کی اراضی کی خریداری کی رسیدیں اکٹھی کرنا شروع کر دیں ۔ لیکن جب عمران خان نے اپنا کام نکل جانے کے بعد بشریٰ مانیکا سے شادی کر لی تو جمائمہ خان اور ان کے بیٹوں کو اس بات کا شدید رنج تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے
کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ان کے دونوں بیٹے پاکستان آکر بنی گالہ میں قیام کرتے تھے لیکن کپتان کی تیسری شادی پر ان میں سے کوئی بھی نہیں آیا۔ رپورٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حالیہ دنوں میں لندن روانگی کے موقع پر بھی انھیں پیغام بھجوا یا گیا ہے کہ وہ اپنی رہائش کا بندو بست کرکے آئیں۔