مظفر گڑھ /اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرخارجہ اور پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر اور ان کے والد سمیت 28افراد کے خلاف اینٹی کرپشن پولیس نے فراڈ اور جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حنا ربانی کھر اور ان کے والد سمیت ایم این اے نور ربانی کھر کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کے ذریعے زمین منتقلی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر
نے درج کرایا ہے۔ کیس میں فراڈ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔ عبدالخالق کھرنے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔