ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی عائد کر دی

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مقرر نہیں ہوتا، حکم برقرار رہے گا ، اسلام آباد کے شہری اوپن میرٹ پر بھی آسکتے ہیں، 56 سال سے اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے وفاق کی نمائندگی کی۔ہائیکورٹ نے ملک بھر میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کا عمل روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ جب تک ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مقرر نہیں ہوتا، حکم برقرار رہے گا۔ سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل نے درخواست کی کہ اس پراسس کو نہ روکیں ورنہ ملک بھر کے طلبا متاثر ہوں گے، کوٹہ مقرر کرنے سے اسلام آباد کے لوگوں کا نقصان ہوگا۔جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہا کہ کوئی نقصان نہیں ہوگا اسلام آباد کے شہری اوپن میرٹ پر بھی آسکتے ہیں، 56 سال سے اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ وفاقی سیکرٹریز میں ارشد مرزا اور فواد بٹ کشمیر کے کوٹہ پر آئے، کیا اسلام آباد کا کوئی ہے؟۔معروف افضل نے کہا کہ جی ابھی تک اسلام آباد سے کوئی نہیں آیا، کابینہ 2013 سے اس معاملے کو دیکھ رہی ہے پراسس جلد مکمل ہوجائے گا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ پانچ سال میں آپ نے کچھ نہیں کیا، لیکن اب پراسس کو معطل کرتے ہیں پھر دیکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…