لعنت ایسے وزیراعلیٰ اور اسکی دی ہوئی وزارت پر، عمران خان نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا،تحریک انصاف کےمتعدد ایم پی ایز نے استعفیٰ دیدیا، اپنی ہی جماعت پر سنگین ترین الزام عائد کر دئیے ،پرویز خٹک استعفیٰ دیں، اپوزیشن سے مدد طلب کر لی

24  اپریل‬‮  2018

نوشہرہ کینٹ(مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)ایم پی اے قربان خان کی رہائشگاہ پر ہونے والے 14 ایم پی ایز کے پریس کانفرنس میں صوبائی رابطے کے وزیر عبدالحق نے وزارت اور تحریک انصاف سے استعفیٰ دے دیا اور انہوں نے وزارت عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر لعنت بھیجنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں نظریاتی کارکنوں کیلئے کوئی جگہ

نہیں اور پرویز خٹک کے جائز اور ناجائز کام کی حمایت کرنے والے تحریک انصاف کا حصہ ہے جبکہ نظریاتی ایم پی ایز کو بدنام کرنے کیلئےان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے حالانکہ پرویز خٹک ہارس ٹریڈنگ کےبے تاج بادشاہ ہے اور صوبے میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پرویز خٹک نے رکھی ہم نے نہ پہلے ہارس ٹریڈنگ کی اور نہ آئندہ کریں گے اور عمران خان نے پرویز خٹک کی ایماء پر پارٹی کے نظریاتی ایم پی ایز کو بدنام کر کے ہم پر بے بنیاد الزامات لگائیں ہم ایسے وزیراعلیٰ اور وزارت پر لعنت بھیجتے ہیں ہمارے ساتھی 22 ایم پی ایز کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوری طورپرمستعفی ہوجائے ہم اس سلسلے میں اپوزیشن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اپوزیشن بھی ہمارا ساتھ دے انہوں نے کہا کہ 22 ایم پی ایز کے علاوہ دیگر ایم پی ایز بھی بہت جلد تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف کا صوبے سے صفایا کردیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے جھوٹے وعدوں میں آکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی کہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کو انصاف دیں گے اور تبدیلی لائیں گے لیکن انہوں نے خیبرپختونخوا کو 60 پیچھے دھکیل دیا ہے اور جتنی کرپشن ان لوگوں نے صرف پشاور میں ہے 60 سالہ تاریخ میں کسی نے بھی نہیں کی اور جنگلہ بس کی آڑ میں پشاور کو کمیشن کی خاطر کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…