سیالکوٹ ٗشادی سے انکار پر مسیحی خاتون کو آگ لگانے کا واقعہ،ملزم گرفتار،واقعے کی انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

23  اپریل‬‮  2018

سیالکوٹ ٗشادی سے انکار پر مسیحی خاتون کو آگ لگانے کا واقعہ،ملزم گرفتار،واقعے کی انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں سیالکوٹ (این این آئی) سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر مسیحی خاتون کو پیٹرول پھینک کر آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔18

اپریل کو شادی سے انکار پر رضوان نامی شخص نے مبینہ طور پر عاصمہ نامی خاتون پر پیٹرول پھینک کر آگ لگادی جس سے عاصمہ 90 فیصد جھلس گئی تھی۔ خاتون کو فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے مریضہ کو میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا، جہاں 5 روز بعد عاصمہ نے دم توڑ دیا۔عاصمہ کے والد یعقوب مسیح نے تھانہ سول لائن میں درخواست دی کہ 32 سالہ رضوان لطیف 17 اور 18 اپریل کی درمیانی رات گھر آیا اور ان کی جواں سالہ بیٹی عاصمہ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے یعقوب مسیح کی مدعیت میں دفعہ 336 ’بی‘ کے تحت مقدمہ درج کر کے رضوان لطیف کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ عاصمہ کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا ٗ عاصمہ کو راضی کرنے کے لیے وہ گھر گیا جہاں بحث و تکرار ہو گئی جس کے بعد رضوان نے پیٹرول زمین پر پھینکا اور آگ لگادی، جس کی لپیٹ میں عاصمہ آگئی۔عاصمہ کی موت کے بعد پولیس نے مقدمے میں دفعہ 302 کا بھی اندراج کر لیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…