’’علی ظفر کا ماضی سب کو پتہ نہیں؟ وہ تو زیادہ تر۔۔ کا ہوتا ہی ہے۔! یہ ہلہ گلہ کچھ اور ہے‘‘ میشا شفیع کو کیوں سچا سمجھتا ہوں؟ عامر لیاقت کے حیرت انگیز انکشافات

23  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کی طرف سے گلوکار علی ظفر پر لگائے گئے جنسی ہراسگی کے الزامات پر کہا کہ مجھے ان میں صداقت محسوس ہوتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ اگر میں میشا شفیع کے خاندان کو دیکھتے ہوئے اس پر کچھ کہوں تو مجھے ان کے الزامات میں صداقت نظر آتی ہے

کیونکہ گلوکارہ بہت بولڈ خاتون ہیں، مجھے میشا شفیع کی بات پر محسوس ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ تو ایسا ہوا ہے جس نے ان کو کھل کر سامنے آنے پر مجبور کر دیا۔ پروگرام کے میزبان کامران شاہد نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ دونوں کے درمیان کسی بات پر کوئی جھگڑا ہوا ہو، جس کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ اگر دونوں کے درمیان کوئی جھگڑا بھی ہوا ہے تو ہمیں ان دونوں کے کرداروں کے بارے میں دیکھنا ہوگا کہ علی ظفر اور میشا شفیع کا ماضی کیا رہا ہے۔ جب پروگرام کے میزبان کامران شاہد نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے گلوکار علی ظفر کے ماضی پر روشنی ڈالنے کو کہا تو ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس موقع پر کہا کہ اب میں یہ میڈیا پر تو نہیں بتا سکتا بہت سارے لوگ جانتے ہیں کہ علی ظفر کا ماضی کیا رہا ہے، اس پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ ان کا ماضی کس طرح کا رہا ہے، جس کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ ہلے گلے والا ماضی۔ جس پر پروگرام کے میزبان کامران شاہد نے کہا کہ ہمارا ماضی بھی ہلے گلے والا رہا ہے اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ ہمارے ہلے گلے پر مقدمات بن جاتے ہیں یہ ہلہ گلہ کچھ اور ہے۔ عامر لیاقت نے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کی طرف سے گلوکار علی ظفر پر لگائے گئے جنسی ہراسگی کے الزامات پر کہا کہ مجھے ان میں صداقت محسوس ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…