بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات، ووٹ بیچنے والوں کیخلاف تو کارروائی کرلی،خریدنے والوں کے خلاف کیوں نہیں کرتے؟ سوال پر عمران خان نے حیرت انگیز وجہ بتادی

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے 18 ویں ترمیم اور میثاق جمہوریت کے تحت مک مکا کیا ٗآصف علی زرداری اور نواز شریف سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پچھلی بار نگراں حکومت کیلئے دونوں جماعتوں نے مک مکا کیا، حکومت کس کی ہوگی اور الیکشن کمیشن میں کون ہوگا، ان دونوں جماعتوں نے مک مکا کیا۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ

نگراں حکومت کا مقصد صاف و شفاف الیکشن کروانا ہوتا ہے تاہم تمام جماعتوں نے 2013 کے الیکشن میں کہا کہ دھاندلی ہوئی۔سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی جانب سے مبینہ طور پر رقم کے عوض ووٹ دیے جانے کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ اصل مسئلہ بکنے والوں کا ہے،خریدنے والوں کی ذمے داری الگ ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ووٹ لے کر جنہوں نے خود کو نیلام کیا اصل ذمے دار وہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا، کیا دیگر جماعتیں بھی اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لیں گی؟کیا ان میں اخلاقی جرات ہے، اگر انہوں نے ایکشن نہ لیا توبتا دوں گا کہ ان کے کون سے لوگ بکے۔ان کے مطابق امیدوار پہلی بار نہیں پچھلے 30 سال سیبک رہے ہیں، تمام جماعتوں کے سربراہوں کو ان لوگوں کے بکنے کا علم ہے۔انہوں نے کہاکہ چودھری سرور کو اپوزیشن اور ہمیں جوائن کرنے والے اراکین ن لیگ نے بھی ووٹ دیے۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ 29 اپریل کو لاہور میں ’مدر آف آل‘ جلسہ ہوگا، لوگ ثابت کریں گے کہ وہ قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سائیکل اور رکشا چور کو جیل میں ڈالا جاتا ہے تاہم یہاں 300 ارب روپے ملک کا چوری کرنے والے کو وزیراعظم 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیتے ہیں، کیوں بڑے لوگوں کو پروٹوکول اور غریب کی تھانے میں چھترول ہوتی ہے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…