جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

ہاں! سراج الحق کو سینٹ انتخابات میں ’’اوپر والے‘‘ کے کہنے پر ووٹ کا کہاتھا،بالاخر پرویز خٹک نے اعتراف کرلیا،’’اوپر والے‘‘ سے کیا مراد تھی؟ حیرت انگیزانکشاف 

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صادق سنجرانی کو سپورٹ کرنے کا کہا تھا اور اوپر سے میری مراد عمران خان تھے۔2014 کے دھرنوں کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملوں کے مقدمہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ ہم ایک سیاسی احتجاج کررہے تھے لیکن ہمارے اوپر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ہیں، سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے سراج الحق کو بنی گالا سے حکم ملنے کا کہا تھا اوپر سے میری مراد عمران خان تھے، میں نے کہا تھا کہ بنی گالا سے مجھے عمران خان نے کہا کہ سنجرانی کو سپورٹ کرنا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا بلوچستان کے سینیٹرز کوسپورٹ کرنا ہے ٗ چھوٹے صوبے کے سینیٹرز کی سپورٹ کیلئے ہم نے آواز اٹھائی، مجھ پر الزام لگانے والے الزام لگاتے رہیں ٗوہ شخص سامنے آجائے جس کا کہنا ہے کہ میں نے اسے پیسے دیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے علاوہ مجھے کوئی آرڈر نہیں دے سکتا، بکنے والے بعض ارکان پر بہت دکھ ہوا، تحریک انصاف میں ایسا نہیں ہوسکتا کہ غلطی پر سزا نہ ملے۔ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صادق سنجرانی کو سپورٹ کرنے کا کہا تھا اور اوپر سے میری مراد عمران خان تھے۔2014 کے دھرنوں کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملوں کے مقدمہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…