جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی چینی ہم منصب سے ملاقات ٗ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنی سر زمین سے دہشت گردی کے انسدادا کیلئے انتھک کوششیں کی ہیں جس کو سراہا جانا چاہیے جبکہ چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی خود مختاری اور قومی یکجہتی اور اپنی قومی سلامتی کے تفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

پیر کو وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف فارن منسٹرز کے انعقاد کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ وائے سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے علاقائی استحکام کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی،پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں اور ان کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ٗ چینی وزیر خارجہ وانگ وائے نے بھی کونسل آف فارن منسٹرز میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کیلئے چین کی کوششوں کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان نے اپنی سر زمین سے دہشت گردی کے انسدادا کیلئے انتھک کوششیں کی ہیں جس کو سراہا جانا چاہیے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں متحرک کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ علاقائی تعاون کیلئے یہ فورم انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان رواں سال جون میں کنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کا بے تابی سے منتظر ہے۔

پاکستان کی طرف سے صدر ممنون حسین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ نے پاک چین افغان وزرائے خارجہ سہ فریقی میکنزم کو سراہا جس کامقصد افغانستان میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ونگ وائے کو دوبارہ وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے صدر شی جنگ پنگ کو بھی ان کے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے انہیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کے گزشتہ دورہ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے باؤ فورم میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے چینی صدر کے مشترکہ خوشحالی اور سب کے لئے تعاون کے اصول اور ویژن کو سراہا تھا۔

اس موقع پر دنوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات انتہائی تعمیری اور مثبت ملاقاتوں میں چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترے ہیں اور دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہرے تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خواہ کیسے ہی ہوں پاکستان اور چین کے مابین تعلقات اور باہمی اعتماد کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچ سکتی۔

دونوں ممالک کے مابین اندرونی صورتحال جیسی بھی ہو ان کے درمیان دوستی ہمیشہ کی طرح مستحکم رہے گی اور جیوپولیٹیکل صورتحال جو بھی ہو پاکستان اور چین کے مابین تعاون پر پیشرفت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے لئے بلکہ علاقائی امن و استحکام کے لئے ہیں ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی خود مختاری اور قومی یکجہتی اور اپنی قومی سلامتی کے تفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور دونوں ممالک کے سینئر سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…