اسلام آباد (آئی این پی)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بجٹ پیش نہ کرنا ان کی نااہلی ہے، کے پی کے حکومت آئندہ سال کا بجٹ پیش نہ کر کے صوبے کے عوام کی حق تلفی کررہی ہے، عمران خان جواب دیں انہوں نے کس کے کہنے پر پارلیمنٹ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا، بکنے والوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔
پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ قانون اور پارلیمان کے قوانین کے مطابق پیش کرے گی، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئندہ سال کا بجٹ نہ پیش کرنا ان کی نا اہلی ہے، کے پی کے حکومت بجٹ پیش نہ کر کے صوبے کے عوام کی حق تلفی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں کہ انہوں نے کس کے کہنے پ پارلیمنٹ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا،چوہدری سرور بھی جواب دیں کہ انہوں نے 44ووٹ کہاں سے اور کیسے لئے؟بکنے والوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے سربراہوں کی تقرری جلد کر دی جائے گی، ادارے جب تک مکمل فعال نہیں ہوں گے نتائج نہیں دے سکیں گے۔