اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جو لوگ نکالے وہ سب قرآن اٹھاتے ہیں ٗ پھر ووٹ کہاں سے آیا ٗ پرویز خٹک

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے جولوگ نکالے ہیں وہ سب قرآن اٹھاتے ہیں ٗاگر سب قرآن اٹھاتے ہیں تو پھر ووٹ کہاں سے آیا؟ ۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے والے لگاتے رہیں، میں نے کسی کو پیسے دئیے نہ آفر کی۔

پرویزخٹک نے کہا کہ میرے اوپر اللہ اور عمران خان ہے، کوئی اور آرڈر دے ہی نہیں سکتا، عمران خان کی پارٹی میں ایسانہیں ہو سکتا کہ غلط فہمی پر سزا نہ ملے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ بعض ارکان کے بک جانے پر بہت افسوس ہوا ٗ ہم نے اپنے ایم پی ایز کے خلاف الیکشن لیا ٗدوسری پارٹیوں میں ہمت ہے تو وہ بھی ایکشن لیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ (ن )لیگ کے جن لوگوں نے باہر ووٹ دیا،میاں صاحب ان کے خلاف کارروائی کریں،میں نے فیصلہ کیا تھا کہ بلوچستان کو سپورٹ کرنا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ فاٹا والے ساتھ کھڑے ہوتے تو اڈپٹی چیئرمین سینیٹ ان کا ہوتا،مجبوراً ایسا فیصلہ کرنا پڑا ٗکسی سے انتقامی کارروائی نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…