جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لاڈلے کو ہر روز استثنیٰ مل جاتا ہے ٗ بیمار اہلیہ کیلئے استثنیٰ نہیں ملتا ٗمریم اورنگزیب

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کرنے والے لاڈے کو ہر روز استثنیٰ مل جاتا ہے لیکن دوسری طرف نواز شریف جو ہر روز احتساب عدالت پیش ہوتے ہیں انہیں بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے استثنیٰ نہیں ملتا ٗیہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں تو کیا ہے؟۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جس کی کرپشن پوری دنیا میں مشہور ہے اس کا ریکارڈ ہی نیب سے غائب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا واجد ضیا نے نواز شریف پر جتنے الزامات لگائے ان کو جھوٹا ثابت کیا۔ انہوں نے کا کہ نواز شریف جب بھی ملک سے بار جاتے ہیں تو مخالفیں خوش ہوتے ہیں، ان کو لگتا ہے کہ شاید اب میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے مگر ان کی توقعات پوری نہیں ہوتی۔مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف بیمار اہلیہ اور مریم نواز بیمار والدہ کو چھوڑ کر نیب میں پیشی کیلئے پہنچے ہیں، مخالفیں جو خود استثنیٰ کے پیچھے چھپتے ہیں ٗکسی قسم کی سیاست نہیں کر سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…