جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

نواز شریف کا اصل چہرہ سامنے آگیا۔ ۔ پاکستان پہنچتے ہی بھارتی اور غیر ملکی امداد سے چلنے والی پاک فوج کی سب سے سخت ترین مخالف جماعت کے حق میں بیان داغ دیا،ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی آگ بگولہ ہو جائے گا

datetime 23  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ نواز شریف غیر ملکی فلائٹ کے ذریعے آج بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ سیدھا احتساب عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہو گئے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف نے

موچی گیٹ لاہور میں پی ٹی ایم (پشتون تحفظ موومنٹ)کے جلسے میں سیوریج کا پانی چھوڑنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منظور پشتین کے جلسے میں پانی چھوڑ دینا بہت بڑی زیادتی ہے ۔ جلسے میں پانی چھوڑنا کہاں کا آزادی اظہار رائے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پشتون تحفظ موومنٹ کے لاہور جلسے کے منتظمین کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس پر لاہور پولیس کی جانب سے وضاحت کی گئی تھی کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے لاہور جلسے کے منتظمین کو سکیورٹی کے حوالے سے مذاکرات کیلئے بلایا گیا تھا اور ان میں سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ، پولیس نے میڈیا پر آنیوالی خبروں کی تردید کی تھی۔ خیال رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین ہیں اور اب تک پی ٹی ایم کے جلسوں میں پاک فوج اور پاکستان کے خلاف نفرت انگیز نعرے بازی اور تقاریر کی جاتی رہی ہیں ۔ پشتون تحفظ موومنٹ کو نقیب اللہ محسود قتل کیس کے بعد ہونے والے احتجاج کے موقع پر زیادہ متحرک دیکھا گیا اور افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے بھی پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے اینکر معید پیرزادہ نے اپنے ایک پروگرام میں پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو بی بی سی پشتو سروس اور وائس آف امریکہ

کی پشتو سروس دیوا خصوصی کوریج دے رہے ہیں اور اس جماعت کے سوشل میڈیا اکائونٹس کو بیرون ممالک سے ہینڈل کیا جا رہا ہے جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ جیسی نو آموز جماعت کی جانب سے منظم ا نداز اختیار کیا جانا اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ اس جماعت کو فنڈنگ اور مینج کہیں اور کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…