جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

غیر ملکی دولہنوں کے بعد پیش ہے غیر ملکی دولہا۔۔ فیس بک پر دوستی محبت میں تبدیل، غیرملکی دولہا پاکستانی لڑکی بیاہنے کیلئے پہنچ آیا، یہ لڑکی کس علاقے کی ہے اور دولہا دلہن کیسے دکھتے ہیں؟ ،دیکھ کرآپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر دوستی محبت میں تبدیل ہونے پرپاکستان میں دلہنوں کی آمد کے بعد اب غیر ملکی دولہےبھی وارد ہونے لگ گئے، سرگودھا کی شمع چین کے بدیہو کو پیاری ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک پر دوستی محبت میں تبدیل ہونے پر پاکستان میں دلہنوں کی آمد کا سلسلہ تو جاری تھا اور گاہے بگاہے ایسی خبریں میڈیا کی زینت بنتی آرہی تھیں کہ فلاں ملک سے غیر ملکی لڑکی یا خاتون پاکستان میں اپنی محبت کو پانے کیلئے آن پہنچی ہے اور پاکستانی دولہے کے ساتھ دھوم دھام سے

شادی ہو گئی ہے مگر اب اس روایت کو سرگودھا کی شمع اور چین کے بدیہو نے تبدیل کر دیا۔ سرگودھا کے چک 47 شمالی کی رہائشی شمع کی فیس بک پر چین کے رہائشی بدیہو سے دوستی ہوئی جو بعدازاں محبت میں تبدیل ہو گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا، جس کیلئے بدیہو یہاں آ یا اور گزشتہ روز رشتہ ازدوا ج میں منسلک ہو گئے۔مقامی گرجا گھر میں ان کی شادی کی رسومات ادا کی گئیں ، اس موقع پر بدیہو اور شمع کا کہنا تھا وہ اس رشتے پر بہت خوش ہیں جبکہ دولہا کو چینی زبان کے علاوہ کوئی اور زبان نہیں آتی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…