ناران (این این آئی)وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران کے برف سے ڈھکے راستے چار ماہ بعد کھول دیئے گئے۔ ہوٹل اور بازار بھی کھل گئے ٗ برف کے باعث بند رہنے والے سیاحتی شہر ناران کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی۔میڈیا رپورٹٹ کے مطابق سینکڑوں فٹ انچ برف کے گلیشئر
آنے سے ناران کے روڈ ہوٹل بازار سب ہی بند ہو جاتے ہیں جو اب کھل چکے ہیں تاہم جھیل سیف الملوک، بابو سر ٹاپ، لولوسر جھیل ٗگٹی داس کے راستے برف کے باعث بند ہیں جو آئندہ چند ماہ میں کھل جا ئیں گے۔ناران کے کھلتے ہی ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا