بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل رحمان فاٹا کا پختون خواہ میں انضمام نہیں چاہتے، ،جس نے یہ کام کیامیرا ہاتھ اسکا گریبان ہوگا،اسفندیار ولی خان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہاہے کہ محمود خان اور مولانا فضل رحمان فاٹا کا پختون خواہ میں انضمام نہیں چاہتے، انتخابات سے قبل فاٹا کو پختون خواہ میں شامل کیا جائے ، ایم ایم اے کو اسلام نہیں اسلام آباد کی فکر ہے،جس نے اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا تو میرا ہاتھ اسکا گریبان ہوگا۔ چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمود خان اور مولانا فضل رحمان فاٹا کا پختون خواہ میں انضمام نہیں چاہتے دونوں اس انضمام کے مخالف ہیں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ انتخابات سے قبل فاٹا کو پختون خواہ میں شامل کیا جائے تاکہ فاٹا کو اپنے حقوق مل سکے اور آئینی ترمیم کے ذریعے صوبائی اسمبلی میں فاٹا کو نمائندگی دی جائیایم ایم اے میں شامل دو بڑی جماعتوں میں ایک مسلم لیگ کے ساتھ اور دوسری پی ٹی آئی کی حکومت میں شریک ہے اور ایم ایم اے کو اسلام نہیں اسلام آباد کی فکر ہے تاکہ وہ یہ حاصل کر سکے انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ پختون قومی تحریک کا مرکز ہے باچا خان نے کہا تھا کہ میرا صوبہ ہے لیکن صوبے کا نام نہیں ہے اور اپنے رہبر کی وصیت کو عملی جامع پہنا دی اور پختونخواہ نام رکھ دیا انہوں نے کہا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کو ختم کیا جا رہا ہے مگر علی لااعلان کہتا ہوں ڑکہ جس کسی نے بھی اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا تو میرا ہاتھ اسکے گریبان میں ہوْگاانہوں نے کہا کہ ہم پختون قوم کے حقوق کے تخفظ کیلئے نکلے ہیں اور پختون قوم کے آزادی اور تخفظ پر آنچ نہیں آنے دینگے اور اسی فرض میں باچا خان بابا نے بھی زندگی وقف کی تھی اور ہم بھی ان کے وارث ہیں ہم بھی پختون قوم کے عزت و آبرو اور حقوق کیلئے لڑیں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…