صوابی (آئی این پی) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی خاتون بی بی نے کہا کہ مجھے اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع نہیں دیا گیا، تحریک انصاف کے ارکان بابر سلیم اور معراج ہمایوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ہمت کرکے اصل کرداروں کے خلاف کاروائی کریں۔
اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی خاتوں بی بی نے کہاکہ میں حلفً کہتی ہوں کہ پارٹی امیدوار فدا خان کو ووٹ دیا، ایک سازش کے تحت مجھ پر الزامات لگائے گئے، مجھے اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع نہیں تک دیا گیا، عمران خان کو یہ پتہ ہی نہیں کہ ان کے کون کون سے ایم پی اے ہیں، بابر سلیم اور معراج ہمایوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ان دونوں ایم پی ایز کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ہمت کرکے کرداروں کے خلاف کاروائی کریں۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے ایم پی اے زاہد درانی نے کہا ہے کہ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگانے والوں کے خلاف عدالت جا?ں گا ، لوگوں کے ساتھ ٹکٹ کے وعدے کر کے ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم پی اے زاہد درانی نے کہا کہ میں سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام مسترد کرتا ہوں ، عمران خان نے شوکاز نوٹس دینے سے پہلے ہی فیصلہ سنا دیا ہے ، میں ووٹ بیچنے کا الزام لگانے والوں کے خلاف عدالت جا?ں گا ، لوگوں کے ساتھ ٹکٹ کے وعدے کر کے ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ (ن م)