بھارتی گانے پر ڈانس کرنے والی پی آئی اے ملازمہ اہم ترین شخصیت کی اہلیہ نکلیں، ڈانس کرنے والے رضوان سنی کو خوشی میں ترقی دے کر اہم عہدے پر تعینات کردیاگیا،سنسنی خیز انکشافات اسلام آباد(آئی این پی )پی آئی اے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کی جیت کی خوشی میں بھارتی گانے پر
ڈانس کرنے والی پی آئی اے ملازمہ سندھی وڈیرے کی اہلیہ نکلیں جبکہ انکے ہمراہ ڈانس کرنے والے رضوان سنی کو جیت کی خوشی میں اسلام آباد ائر پورٹ کا بیس منیجر کے عہدے پرترقی دیدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کی جیت کی خوشی میں بے نظیر بھٹو ائر پورٹ کے بریفنگ حال میں بھارتی گانے لیلیٰ پر ڈانس کرنے والی خاتون کا نام عابدہ منظور ہے جو پی آئی اے میں سینئر پرسر ہیں جب کہ ان کا تعلق پی آئی اے گروپ سیون سے ہے،ذرائع کے مطابق عابدہ منظور سندھ کے ایک وڈیرے کی اہلیہ ہیں اور اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں رہائش پذیر ہیں ،ذرائع کے مطابق عابدہ منظور اس سے قبل مسلم لیگ (ن)کی حمایت یافتہ ائیر لیگ کے ساتھ منسلک تھیں مگر موجود ہ الیکشن سے قبل انہوں نے پیپلز یونٹی کو جواین کر لیا۔ذرائع کے مطابق عابدہ منظور کے ہمراہ بھارتی گانے پر ڈانس کرنے والے شخص کا نام رضوان سنی ہے جو پی آئی اے میں پرسر ہے جبکہ رضوان سنی کا تعلق پی آئی اے گروپ سیکس سے ہے،ذرائع کے مطابق پیپلز یونٹی کی جیت کے بعد رضوان سنی کو اسلام آباد ائر پورٹ کے بیس منیجر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔(ط س)