بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک اور لرزہ خیز واقعہ،غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے لڑکے کی ٹانگیں توڑ دیں،شدید تشدد سے جب بے ہوش ہوجاتا تو گندا پانی پلاکر دوبارہ ہوش میں لاتے رہے

datetime 22  اپریل‬‮  2018 |

شجاع آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شجاع آباد کے نواحی علاقہ رسول پور میں غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں کا لڑکے پر لاٹھیوں سے بہیمانہ تشدد لڑکے کی دونوں ٹانگیں توڑ کر سڑک پر پھینک دیا۔ مقامی زمیندار اور اس کے بیٹوں نیاللہ دتہ کو غیرت کے نام پر اپنے ڈیرے پر اس کے پاؤں رسیوں سے باندھ کرسر عام لاٹھیوں سے تشدد کیا۔ اللہ دتہ تشدد کے دوران بے ہوش ہو جاتا تو اس کو گندا پانی پلا کر ہوش میں لاکر دوبارہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اللہ دتہ پر شدید تشدد کر کے اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ نوجوان پر تشدد کے دوران اہل علاقہ زمیندار کے خوف سے اس کو چھڑوانے کی ہمت کسی نے نہ کی۔ اللہ دتہ کو غفار اس کے بیٹے فرید اور حامد نے تشدد کر کے اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹنے اور بے ہوش ہونے کے بعد سٹرک پر پھینک دیا۔ اہل علاقہ نے اللہ دتہ کو لودھراں کے نجی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…