جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک منصوبہ ٗپاکستانی ،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کوکسٹم ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں چھوٹ سمیت کتنی مراعات حاصل ہوں گی؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی ،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی، چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات حاصل کریں گے۔

انہوں نے بتایاکہ تمام زونز میں پاکستان کی مقامی صنعت کو بھی فوقیت دی جائے گی اورحکومت پاکستان نے چین کے کاروباری اداروں سمیت دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی ترغیب کے لئے ایک پالیسی پیکج تیار کیا ہے۔رعایتی پیکج میں خصوصی اقتصادی زونز میں تنصیب کے لئے پاکستان درآمد کی جانے والی مشینری اور پلانٹ پر تمام کسٹم ڈیوٹیاں اور ٹیکسوں سے ایک مرتبہ چھوٹ شامل ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ خصوصی اقتصادی زونز میں رشکئی خیبرپختونخوا ، ڈھابے جی سندھ، بلوچستان میں بوستان انڈسٹریل زون، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد، گلگت میں مقپونداس، اسلام آباد میں آئی سی ٹی ماڈل، سندھ میں پورٹ قاسم ، فاٹا اور میرپور آزاد کشمیر میں مہمند ماربل سٹی شامل ہیں۔ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قائم صنعتی پارکس میں گیس ، بجلی ، پانی و دیگر سہولتیں اور کام کے دوران سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ ہر ایک زون میں پاکستانی لیبر لاز لاگوں ہوں گے اور کام کرنے والے افراد کے لئے وہاں پر ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی ،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…