اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی ٹویٹ کے بعد پشتون تحفظ موومنٹ کے لاہور جلسہ کے منتظمین کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب پولیس نے وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی ٹویٹ کے بعد پشتون تحفظ موومنٹ کے لاہور جلسہ کے منتظمین کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب پولیس نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ پولیس کے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے
کہ پشتون تحفظ موومنٹ جلسہ منتظمین کو سکیورٹی مذاکرات کیلئے بلایا گیا جبکہ کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا تاہم پولیس اپنے ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی فراہم کریگی۔ واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے موچی گیٹ لاہور میں آج جلسے کا اعلان کر رکھا تھا اور اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی تھی کہ اسی اثنا میں پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسہ منتظمین کی گرفتاری کی خبر میڈیا پر آنے لگ گئی جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مطالبہ کیا تھا کہ ’ پشتون بھائیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے اور جلسے کی اجازت دی جانی چاہیے، یہ ملک اتناہی ان کا ہے جتنا ہم سب کا‘ ۔رجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا تاہم پولیس اپنے ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی فراہم کریگی۔ واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے موچی گیٹ لاہور میں آج جلسے کا اعلان کر رکھا تھا اور اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی تھی کہ اسی اثنا میں پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسہ منتظمین کی گرفتاری کی خبر میڈیا پر آنے لگ گئی جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مطالبہ کیا تھا کہ ’ پشتون بھائیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے اور جلسے کی اجازت دی جانی چاہیے، یہ ملک اتناہی ان کا ہے جتنا ہم سب کا‘ ۔