اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا توہین رسالت میں سزا پانے والی آسیہ بی بی کے وکیل کی سکیورٹی بحال کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے توہین رسالت میں سزا پانے والی آسیہ بی بی کے وکیل کی سکیورٹی بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو وکیل سیف الملوک کی پولیس سکیورٹی بحال کرنے کا حکم دیاہے۔چیف جسٹس پاکستان اور مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ
نے سپریم کورٹ لاہور ررجسٹری میں سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل سیف الملوک نے موقف اختیار کیا کہ آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے، حساس نوعیت کے کیس کی وجہ سے پولیس سکیورٹی لی گئی تھی جس پر فاضل بنچ نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ سیف الملوک ایڈووکیٹ سے کہا کہ آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل سماعت کیلئے جلد مقرر ہو رہی ہے، اس کیس کی سماعت میری سربراہی میں قائم بنچ کرے گا۔