بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اضافی نفری واپس بلانے کے احکامات ،تقریباً13 ہزار 600 پولیس اہلکاروں میں سے اکثریت نے واپس رپورٹ کر دی

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ لاہور(این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پرملک بھر میں مختلف شخصیات کی سکیورٹی پر تعینات اضافی نفری واپس بلانے کے احکامات کے بعد تقریباً13 ہزار 600 پولیس اہلکاروں میں سے اکثریت نے واپس رپورٹ کر دی ہے ۔مذکورہ غیر معمولی فیصلے کے نتیجے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعدد سیاستدان بشمول سابق وزیرعظم نوازشریف، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ،

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز پولیس افسران، بیوروکریٹس، غیر ملکیوں، ججز اور صحافیوں سے اضافی سکیورٹی واپس ہو جائے گی۔ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں میں غیر متعلقہ افراد کی اضافی سکیورٹی سے متعلق فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 4ہزار 610 پولیس اہلکار، سندھ سے 5 ہزار 5، خیبرپختونخوا ہ سے 3ہزار، بلوچستان سے 829جبکہ اسلام آباد سے 246اہلکاروں کو واپس پولیس اسٹیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے ڈی آئی جی پولیس سکیورٹی سمیت انسداد دہشت گردی کے وفاقی ادارے نیکٹا، خفیہ ایجنسیوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو مستقبل میں پولیس سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواستو ں کا جائزہ لے گئی۔سکیورٹی حاصل کرنے کے مجاز افراد کو 12 کیٹیگریز میں رکھا گیا جس میں صدر اور سابقہ صدر، وزیراعظم اور سابقہ وزیراعظم، سینیٹ چیئرمین، اسپیکر قومی اسمبلی، اسپیکر صوبائی اسمبلی، وزیراعلی اور دورے پر آئے وزیراعلی، گورنر اور دورے پر آئے گورنر، صوبائی اور وفاقی وزرا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے جج صاحبان، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ، وزیراعلی کے سیکرٹری ، گورنر کے سیکرٹری ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر، اعلی پولیس افسران سمیت ایسے افراد جنہیں دھمکیاں ملنے پر وزارت داخلہ سکیورٹی فراہم کرے اور عدالت کی جانب سے جن کی حفاظت کے احکامات دئیے جائیں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…