پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

اکتوبر نومبر میں الیکشن ،مریم نواز کی سیاست کا خاتمہ،ایک بڑا گروپ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے گا،سیاسی نجومی نے حیرت انگیز پیش گوئیاں کردیں

datetime 21  اپریل‬‮  2018 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف جانتے ہیں الیکشن میں تاخیر ان کے حق میں ٹھیک نہیں ہو گا۔ اکتوبر نومبر میں الیکشن ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب میں کوئی رسپانس نہیں ملا۔ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے خلاف آیا تو چیخوں گا چلاؤں گا نہی۔ مریم نواز کو سیاست میں کہیں نہیں دیکھ رہا۔

31مئی کے بعد ایک بڑا گروپ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے گا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری بہت ہی توقعات ائین کے مطابق نہیں ہوتیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فیصلے سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ چیف جسٹس کو بہت لمبی زندگی دے۔ عبوری وزیراعظم کا فیصلہ صرف دو لوگ کر رہے ہیں میرا سوال ہے عبوری وزیراعظم پاکستان کے 22کروڑ عوام کا ہے یا ان دو بندوں کا؟ 60دنوں میں انتخابات ہونا ممکن نہیں ۔ اکتوبر نومبر سے پہلے الیکشن ہوتا نہیں دیکھا رہا۔ حلقہ بندیوں سے متعلق حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ لوگ شخصیت دیکھ کر ووٹ دیتے ہیں پارٹی یا نظریہ کے لئے نہیں۔ ابھی تک حلقہ بندیوں سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن نہیں ملا۔ 31مئی کے بعد ایک بڑا گروپ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ملک کو بہت چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔ نواز شریف جانتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ان کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ سینٹ الیکشن میں سراج الحق نے نواز شریف کو ووٹ دیا۔ جب سے قومی اسمبلی میں آیا ہوں تب سے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان سے کہا کہ جماعت اسلامی سے اتحاد کر لیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان کا ڈیمانڈ بہت بھاریہ ے۔ آئندہ الیکشن کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار دیکھ رہاہوں۔

زرداری آنے والے حکومت میں دوبارہ صدر کے منصب پر فائز ہونا چاہتے ہیں۔ بلاول کو جنوبی پنجاب سے کوئی اچھا رسپانس نہیں ملا۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنا اثاثہ نہیں چھپایا ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ 120فیصد میرے حق میں آئے گا لیکن فیصلہ خلاف آیا تو قبول کروں گا نواز شریف کی طرح نہیں چیخوں گا۔ خورشید شاہ کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اچھے روابط اور تعلقات ہیں۔ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے نگران وزیراعظم کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو جس حالت می دیکھ رہا ہے اس کا ذمہ دار مریم نواز ہے۔ مریم نواز نے ن لیگ کو تاریک خانے میں پہنچا دیا۔ مریم نواز کو سیاست میں کہیں نہیں دیکھ رہا۔ نواز شریف کو آج جس نہج پر پہنچایا ہے اس میں مریم نواز کا ہاتھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…