بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گلیات اور ناراں میں ماہ اپریل میں ہونے والی برف باری نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،کتنے فٹ برف باری ہوچکی؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)گلیات اور ناراں میں ماہ اپریل میں ہونے والی برف باری نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات کے پہاڑی علاقوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ ماہ اپریل میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد گلیات پہنچنا شروع ہو گئی۔

ایبٹ آباد میں بارشوں کا سلسلہ گذشتہ تین روز سے مسلسل جاری رہا،بارشوں کے ساتھ ساتھ گلیات میں 30 سال بعد ماہ اپریل میں ریکارڈ برف باری ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے گلیات کی رابطہ سڑکیں بند جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ اپریل میں برف باری کی وجہ سے برف باری کا نظارہ دیکھنے کیلئے سیاحوں نے گلیات کا رخ کر لیا۔ گلیات کے مقامی لوگوں نے مین روڈ اور رابطہ سڑکیں فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو آمدورفت میں کوئی مشکلات پیش نہ آئے۔ بالاکوٹ اور وادی کاغان میں ماہ اپریل جنوری کا منظر پیش کرنے لگا، شوگراں، کاغان، ناران اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف باری ہوئی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔ شوگران، کاغان، ناران اور دیگر ملحقہ علاقوں میں برف باری سے فصلیں اور پھلدار درخت بری طرح متاثر ہوئے، شوگراں کاغان اور ملحقہ علاقوں میں 6 انچ جبکہ ناران میں ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، ٹھنڈے موسم اور برف باری سے لطف انداز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد شوگراں میں موجود ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…