رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ فضول خرچی بالکل نہیں کرتے اور انتہائی قناعت پسند ہوتے ہیں، ایک ایک روپیہ سوچ سمجھ کر لگاتے ہیں، ایسا ہی کچھ شیخ رشید نے کیا،
جس وقت شیخ رشید پریس کانفرنس کر رہے تھے تو اس موقع پر ایک بھکاری بھیک مانگنے پہنچ گیا مگر وہ بھکاری شیخ رشید سے پیسے نہ نکلوا سکا جس پر شیخ رشید نے ایسی بات کہی کہ قہقہے لگ گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ وہاں ایک بھکاری آن پہنچا، اس موقع پر بھکاری بھیک مانگتا رہا اور شیخ رشید اسے باہر جانے کا اشارہ کرتے رہے۔ پولیس نے زبردستی بھیک مانگنے کی کوشش کرنے پر بھکاری کو پکڑ لیا، اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک شخص نے بھکاری کو پیسے دے کر باہر بھیجنے کی کوشش کی مگر وہ تو شیخ صاحب سے ہی پیسے لینے پر بضد تھا اور زمین پر بیٹھ گیا لیکن بھکاری اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکا اور آخر کار پولیس والے اسے پکڑ کر باہر لے گئے، اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ یار بڑا سمجھ دار آدمی ہے جو کیمرے کے سامنے آیا ہے تاکہ پیسے مل جائیں۔اس طرح بھکاری کی کوشش اور ضد کے باوجود شیخ رشید نے اسے پیسے نہ دیے۔ شیخوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ فضول خرچی بالکل نہیں کرتے اور انتہائی قناعت پسند ہوتے ہیں، ایک ایک روپیہ سوچ سمجھ کر لگاتے ہیں، ایسا ہی کچھ شیخ رشید نے کیا