پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ وہی ملک ہے نا جہاں لوگ اپنا پیسہ اکٹھا کرتے ہیں، شہباز شریف کے انتہائی قریبی سمجھے جانیوالے افسر کی سوئٹزرلینڈ میں تعیناتی پر چیف جسٹس کا نوٹس واپس بلانے کا حکم جاری کر دیا، اس افسر کا سانحہ ماڈل ٹائون سے کیا تعلق ہے؟

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان کا وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی بیرون ملک تعیناتی کا نوٹس ، واپس بلانے کا حکم جاری کرتے ہوئے تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میڈیکل جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔ چیف جستس نے وزیراعلیٰ پنجاب

کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی بطوررکن ورلڈٹریڈآرگنائزیشن تعیناتی کاریکارڈجمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ آئندہ سماعت پرریکارڈجمع کرائیں۔دوران سماعت خواجہ سلمان رفیق سے استفسار کیا کہ خواجہ صاحب !نوٹس لینے پرآپ کارنگ کیوں اڑگیا،چیف جسٹس نے کہا چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر توقیر کہاں ہیں ، انہوں نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں بڑی موجیں لوٹی ہیں، اس نے ،چیف سیکریٹری نے کہا کہ وہ جنیوا میں ہیں ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ جنیوا کہاں ہے تو بتایا گیا کہ جنیو اسوئٹرزلینڈ میں ہے ۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ وہی ملک ہے نا جہاں لوگ اپنا پیسہ اکٹھا کرتے ہیں۔ کیسا ملک ہے، یہ چنگا ہے ؟،چیف سیکرٹری نے کہا کہ سنا ہے اچھا ملک ہےچیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ ہمیں کہتے ہیں ہم مداخلت کررہے ہیں، دیکھتے ہیں اس تقرری کا طریقہ کار کتنا شفاف ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ توقیر شاہ کو بلائیں ،واپس آکر ملک کی خدمت کرے،اداروں کے سربراہ اچھے لگ جائیں تو نظام ٹھیک ہو جائے گا۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ موجودہ پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلی کون ہے؟اس پر چیف سیکریٹری نے جواب دیا کہ امداد بوسال وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور بہت شریف النفس ہیں۔واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے بعد وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری کو بطوررکن ورلڈٹریڈآرگنائزیشن تعینات کرتے ہوئے جینیوا بھیج دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…